اقوام متحدہ نے افغانستان کی درخواست مسترد کر دی


نیویارک: اقوام متحدہ نے افغانستان کی جانب سے مستقل مندوب کی نشست کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی 9 رکنی ایکریڈیشن نے افغانستان کی مستقل مندوب کی نشست کے لیے دی گئی درخواست مسترد کی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغان حکومت پہلے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کروائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی مستقل مندوب کی نشست کے لیے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے یہ تیسری درخواست تھی۔

طالبان حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوحہ میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا تھا اور اشرف غنی حکومت نے بھی مستقل نشست کے لیے درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق افغان حکومت کے مندوب ناصر احمد فائق ہی وہاں افغانستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے جنہیں موجودہ افغان طالبان حکومت اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ عالمی سطح پر خود کو قابل قبول بنانے کے لیے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حکومت میں تمام گروپوں کو نمائندگی دینے سمیت عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے۔


متعلقہ خبریں