فواد چوہدری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے، فیصل چودھری

faisal ch

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری 8 فروری 2024ء کا انتخاب کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سب کیلئے سرپرائز ہو گا۔

فواد چودھری کی فیملی میرے خلاف آگئی ہے، حبا فواد

انہوں نے کہا کہ کل فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں