جبالیہ اور خان یونس پر حملے ، مزید 38 فلسطینی شہید ، مختلف ممالک میں اسرائیل مخالف مظاہرے


نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ، صیہونی فورسز کے حملوں میں جبالیہ اور خان یونس میں مزید 38 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر بمباری، عدوان اسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بلڈوزر چڑھا دیئے جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ جاری رہی۔

اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تل ابیب، نیویارک، کینیڈا اور سپین میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر ظلم فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ پر حملوں میں مزید 200 فلسطینی شہید ، القسام بریگیڈ نے 4 افسران سمیت 15 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے

دوسری طرف جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں قطر اور اسرائیلی حکام کی ناروے میں ملاقات ہوئی ہے ۔

ادھر حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کے حوالے سے جوا کھیل رہا ہے، اسے یرغمالیوں کے گھر والوں کے جذبات کی بھی پرواہ نہیں۔


متعلقہ خبریں