4 ٹانگوں والا دنیا کا تیز ترین روبوٹ


سول: جنوبی کوریا کے بنائے گئے روبوٹ نے دنیا کا تیز ترین روبوٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کے بنائے گئے کتے سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ نے 328 فٹ کا فاصلہ 19.87 سیکنڈز میں طے کر لیا جس کے بعد مذکورہ روبوٹ نے 4 ٹانگوں والے تیز ترین روبوٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تیز ترین روبوٹ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دی ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈ ڈیزائن لیبارٹری کے بنائے گئے کتے سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاند نئے دور میں داخل ہو گیا، سائنسدانوں کا دعویٰ

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4 ٹانگوں والے اس روبوٹ نے مذکورہ فاصلہ 18.12 کلو میٹر فی گھنٹے کی اوسط رفتار سے طے کیا۔

ریکارڈ قائم کرنے والے روبوٹ کے ڈیزائنر ینگ ہاشین نے کہا کہ یہ روبوٹ اس سے بھی زیادہ رفتار پر جا سکتا ہے لیکن ابھی اس کو حقیقی دنیا میں آزمایا نہیں گیا ہے۔


متعلقہ خبریں