ملک بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کیا جس کے بعد ملک بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی و سرکاری اداروں میں ہر قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فائرنگ، باپ اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا اور پوسٹنگ، ٹرانسفر کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں