راولپنڈی سمیت پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

SUN STROKE

صوبائی ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے راولپنڈی سمیت پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گرمی کی موجودہ شدت میں درجہ حرارت 45 ڈگری جانے کا امکان ہے جس کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

وزارت صحت کی ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری

راولپنڈی سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے پی ڈی ایم نے کہا کہ ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گرمی اور لو سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔

ایرانی ملٹری چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں، بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 25 سے 31 مئی تک بند ررکھنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ گرمیوں کی تعطیلات بھی یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

 


متعلقہ خبریں