ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان

Iran

تہران: ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدارتی آفس نے 28 جون کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی آئین کے مطابق 50 دن کے اندر صدارتی انتخابات کرانا لازمی ہے۔

ایران کے نائب صدر کی زیرنگرانی منعقدہ سپریم اجلاس میں 14ویں صدارتی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں انتخابی عمل کے اوقات بشمول ایگزیکٹو کمیٹیوں کی تشکیل، امیدواروں کی رجسٹریشن، اشتہارات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ شورائے نگہبان کی ابتدائی موافقت کے مطابق نئے صدر کے تعین کے لیہے انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ملٹری چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

منظور شدہ انتخابی نظام الاوقات کے مطابق امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہو گی اور انتخابی مہم کا دورانیہ 12جون سے 27 جون کی صبح تک ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں