لاہور میں فائرنگ، باپ اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

1122

لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ سے باپ، بیٹا، بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور بچی سمیت 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باغبانپورہ میں شادی ہال کے باہر پیش آیا اور جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

زخمی ہونے والی بچی اور 2 خواتین کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ایم کیو ایم کی خاتون رہنما دم توڑ گئیں

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں