ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کو ہرجانے کی سزا


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی کو 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہرجانے کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی پر صدارتی انتخابات میں ریاست جارجیا کےانتخابی عملے کو بدنام کرنے کا الزام تھا۔

سابق امریکی صدر کے وکیل روڈی جولیانی کو واشنگٹن کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا مستحق طلبا کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

نیویارک کے سابق میئر اور ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے روبی فریمین اور ونڈریہ پر 2020 کے انتخابات میں دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں