یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے کی پتی بھی سستی کردی گئی

Utility store

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے کی پتی بھی سستی کردی گئی


ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چائے کی پتی کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیپٹن اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 سے 110 روپے تک کمی کی گئی۔

پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز ہار گئے

لیپٹن 800 گرام پیک کی قیمت 2195 سے کم ہو کر 2085 روپے، 430 گرام پیک 1197 کی بجائے 1137 کا ہوگیا، سپریم چائے 900گرام پیک 1792سے کم ہو کر 1732 روپے کا ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے ۔

پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے فی لیٹر سے 48 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی ہے۔

گھی 499 روپے کی بجائے 482 روپے فی کلو دستیاب ہوگا جبکہ برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر جبکہ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا ۔

ایف بی آر نے چار سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

ترجمان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں