تحریک انصاف کے 18رہنماوں کی تمام سفری دستاویزات بلاک کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )نو مئی واقعات کا معاملہ میں تحریک انصاف کے 18 رہنماوں کی تمام سفری دستاویزات بلاک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،ان 18 رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلیے نادرا کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے پاس 70 فیصد عوام کی اکثریت ہے، چیئرمین تحریک انصاف

لاہور پولیس کے نادرا کو لکھے گئے خط کے مطابق ایف آئی اے نے ان رہنماوں کے نام نو فلائی لسٹ پر ڈال دیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان رہنمائوں کو عدالتوں نے مفرور قرار دے رکھا ہے، ان میں حماد اظہر، اعظم سواتی، مراد سعید اور علی امین گنڈاپور ، میاں اسلم، احمد نیازی، جمشید چیمہ، زبیرنیازی اور مسرت چیمہ سمیت دیگرکے نام شامل ہیں ۔


متعلقہ خبریں