سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
محمد انور نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔
علیم خان کا اقتدار میں آکرکم از کم اجرت 50 ہزار، 300یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ ملک کو مستحکم کرنا وقت کا تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہو گا، بجلی، پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں۔ علیم خان نے محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔