ایک اور اعزاز ، کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی


عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔

رونالڈو نے یہ اعزاز سعودی پرو لیگ میں النصر اور حریف کلب الشباب کے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول کیا جو رواں سال ان کا 50 واں گول تھا ، میچ میں ان کے علاوہ فوفین سایون مانے، عبدالرحمان اور ماران نے بھی گول کیے۔

رونالڈو کی ڈائٹ ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں، رمیز راجا کا بیان وائرل

اس میچ میں النصر نے 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے فتح حاصل کی ، اسی کے ساتھ رونالڈو کی ٹیم النصر نے سعودی پرو لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔


متعلقہ خبریں