مشہور سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو ) میں 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پردستخط کردئیے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوایک ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اورکنو ینیس اسٹور آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ معاہدہ روایتی شرائط، بشمول قانونی منظوری پرمشروط ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ متوقع سرمایہ کاری آرامکو کا پاکستانی ایندھن کی مارکیٹ میں پہلا مرحلہ ہے۔
معاہدے کے تحت آرامکو کو اپنی مصنوعات کے لیے مزید آوٴٹ لیٹس حاصل ہوں گی اور Valvoline برانڈڈ لبریکینٹس کو بھی نئے مواقع ملیں گے۔