دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کی درخواست پر شوہر کو تین سال قید کی سزا

court

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کی درخواست پر شوہر جوشوا کو 3 سال قید کی سزا اور 30ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کے شوہر پر کیس کی سماعت ہوئی، پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی شوہر کو مہنگی پڑ گئی۔

پہلی بیوی نے شوہر کو جیل پہنچا دیا،وکیل مدعی نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہر نکاح پر نکاح نہیں کرسکتا۔

پاکستانیوں سے شادیاں کرنے والے افغان باشندوں کیلئے رولز میں نرمی کا حکم

سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے کہا ملزم نے شادی شدہ ہو کر دوسری شادی کی جو کہ غیر قانونی ہے،ملزم جوشوا کے خلاف محمودآباد تھانے میں پہلی بیوی نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بیوی کی درخواست پر عدالت نے دیا تھا۔ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

عدالت نے پہلی بیوی کی درخواست پر شوہر ملزم جوشوا کو کرسچن میرٹ کے تحت 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے30 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔


متعلقہ خبریں