لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر دوسرے نمبر پر


لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر دوسرے نمبر پرآ گیا۔

لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈکیا گیا جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 325 اے کیو آئی ڈی ایچ اے فیز 6 میں ریکارڈ ہوا۔

لاہور کی شاہراہ قائداعظم، شملہ پہاڑی چوک بھی آلودہ علاقوں میں شامل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود اور سردی کی شدت برقرار ہے اور اگلے 24 گھنٹے موسم سرد اور خشک رہے گا۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد رہے گا۔


متعلقہ خبریں