مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی ملاقات دو طرفہ خواہش پر ہوئی، فیاض الحسن چوہان


استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ اور آئی پی پی کی حکومت ہو گی ۔

علیم خان کا اقتدار میں آکرکم از کم اجرت 50 ہزار، 300یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی ملاقات دو طرفہ خواہش پر ہوئی، نواز شریف موجودہ حالات میں اچھے انداز میں اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔

نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، آئی پی پی ایک الیکٹیبلز پر مشتمل ہے،  سب لوگوں کو ساتھ لیکر ایک ایسی حکومت بنائی جائے کہ معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکے۔

پاکستان کو اس وقت معیشت کی بقا کے چیلنج کا سامنا ہے، تحریک فساد کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

عوام نے ووٹ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کر لیاہے،جاوید ہاشمی

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 20سے 25قومی اسمبلی اور45کے قریب صوبائی اسمبلی پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ہے، دونوں پارٹیوں کی طرف سے تین تین افراد پر مشتمل کمیٹی بن چکی ہے۔

الیکشن میں ہم اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، آئی پی پی کو کبھی بھی کسی سیاسی جماعت کا متبادل نہیں کہا، اگلے 4،5دن میں ساری چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔

تحریک انصاف کے 3 سابق رہنما آئی پی پی میں شامل ہو گئے

ایک سوال کے جواب میں رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں