موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام موٹرویز ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں


پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کی وجہ سے ایم-2، ایم-3 کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹر وے ایم ون، رشکئی تا پشاور، فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے سبب بند کی گئی تھی جہاں اب ٹریفک معمول کے مطابق رواں ہے۔

خیال رہے کہ آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا چوتھا اور کراچی کا پانچواں نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں