انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان اپنا دوسرا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا


اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اسی روز دوسرے میچ میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا،پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ نیپال اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کیٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں