طلاق کی افواہیں ، امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کر دیا


بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کے افواہوں کے دوران امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

عبدالرزاق کی معافی کے بعد امیتابھ بچن نے خفیہ پوسٹ شیئر کردی

ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔

حال ہی میں  ایشوریا اور ابھیشیک کو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔ دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد  طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹا گرام سے ان فالو کر دیا۔

ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کے چرچے

جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ ایشوریا رائے اور بچن فیملی کے درمیان کچھ گڑ بڑ چل رہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی دعوی کیا کہ امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔

 


متعلقہ خبریں