ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

oil gas lpg

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل کے ساتھ گیس بھی دریافت ہوئی۔

خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

یہاں سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، ان نئے ذخائر دریافت ہونے سے ملک کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں