یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 10سے15روپے کلو کمی کا امکان

چینی کی قیمت sugar

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کیلئے چینی 109 روپے فی کلو ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کیلئے چینی کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی، یوٹیلیٹی سٹورز کا بورڈ چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے حتمی منظوری دے گا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیلئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں