غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری


غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز مزید دوہزار چار سو چھہتر افغان شہری واپس روانہ ہوئے۔

4 دسمبرکو اپنے وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں پانچ سو چھتیس خواتین اور ایک ہزار دوسو باسٹھ بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کے لیے ایک سو پانچ گاڑیوں میں دو سو چونتیس خاندانوں کی وطن روانہ کیا گیا۔

اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ دس ہزار ایک سو چھپن ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں