گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ،ویڈیو وائرل

photoshot

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ،ویڈیو وائرل


گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ ہوا جس کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں نوبیاہتا جوڑے کا فوٹو اور ویڈیو شوٹ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نےاس عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو گورنر ہاؤس کی ہے اور یہ دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ تھا، گورنر ہاؤس میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی اجازت ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے لوگ فوٹ شوٹ کے لیے گورنرہائوس آتے ہیں یہاں دلہا دلہن کو فوٹو شوٹ کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں