صوبائی حکومتیں اورمختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے کھربوں روپے کےنادہندہ نکلے

money

اسلام آباد(ابوبکر خان، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)صوبائی حکومتیں اورمختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے کھربوں روپےکے نادہندہ نکلے۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم نے ٹی سی پی کے نادہندگان کی تفصیلات حاصل کر لی۔ تفصلات کے مطابق ٹی سی پی کے 13 مختلف اداروں پرواجبات 259 ارب 26 کروڑ روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق درآمدی گندم، یوریا اورچینی کی مد میں ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔ واجبات میں 153 ارب 74 کروڑ روپے سود، 105 ارب 51 کروڑ روپے پرنسپل رقم شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ (این ایف ایم ایل) نے سود سمیت ٹی سی پی کے 104 ارب 23 کروڑ روپے دینے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سود سمیت 86 ارب11 کروڑ روپے کا نادہندہ ہیں۔

پاسکو نے سود سمیت ٹی سی پی کو 4 ارب 93 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ وزارت نینشل فوڈ سیکورٹی 2 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے 14 ارب 51 کروڑ 93 لاکھ روپے دینے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ، پنجاب، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے فوڈ ڈپارٹمنٹس بھی نادہندگان کے لسٹ میں شامل ہیں۔

سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ کو 8 ارب 90 کروڑ، پنجاب 13 ارب سے زائد، خیبر پختوںخواہ 10 ارب کے قریب جبکہ بلوچستان کے فوڈ ڈپارٹمنٹ 7 ارب سے زائد رقم ٹی سی پی کو واجب الادا ہیں۔

دوسری جانب حکومت آزاد کشمیر کے زمے 1 ارب 67 کروڑ جبکہ گلگت بلتستان کے 5 ارب سے زائد رقم ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔ ڈی جی پی آرمی کے زمے 12 ارب 78 کروڑ جبکہ پاکستان نیوی نے 17 کروڑ روپے ٹی سی پی کی ادائیگی کرنی ہیں۔


متعلقہ خبریں