پاکستان سپر لیگ 9، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے الوداعی پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ”الوداع کبھی آسان نہیں ہوتا لیکن میرا ساتھ اور میرا وقت کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ۔
سوشل میڈیا پر میکسویل کی پی ایس ایل کھیلنے کی خبریں گردش کرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے اور سالوں سے بنائی گئی یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، مجھے ایسا ناقابل یقین موقع فراہم کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔
سلمان بٹ کی بطور سلیکشن کنسلٹنٹ برطرفی میں محمد حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار
نسیم شاہ نے جاری پیغام میں کہا کہ میں خاص طور پر ندیم عمر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
میں ان کے ساتھ اگلے باب کا انتظار کروں گا، مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں۔
Goodbyes are never easy but my time with @TeamQuetta has come to an end, I have enjoyed every moment of it & will forever cherish the memories I have made over the years.
Thank you for providing me with such an incredible opportunity, especially Nadeem Omar Sb for the trust he… pic.twitter.com/LCfB9htHnM
— Naseem Shah (@iNaseemShah) December 2, 2023