سلمان بٹ کی بطور سلیکشن کنسلٹنٹ برطرفی میں محمد حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار

سلمان بٹ کی بطور سلیکشن کنسلٹنٹ برطرفی میں محمد حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہ بنانے میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کلیدی کردار رہا، پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ہی پریس کانرنس کروائی۔

ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر بنائے جانے کی پریس ریلیز کے بعد محمد حفیظ کی طرف سے شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ سلمان بٹ کی خبر سامنے آتے ہی حفیظ حیران ہوئے اور فوری طور پر آسٹریلیا سے لاہور پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا۔

سابق کرکٹر سلمان بٹ اور کامران اکمل کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ کا ماننا تھا کہ سلمان بٹ کی تقرری کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیشہ داغدار ماضی کے حامل افراد کے ساتھ کام کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے حفیظ نے کئی مرتبہ پی سی بی حکام کے ساتھ بات کی۔

علاوہ ازیں یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ٹیم ڈائریکٹر کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی سلمان بٹ کی تقرری سے خوش نہیں تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ پی سی بی نے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے سلمان بٹ کی بطور کنسلٹنٹ تقرری واپس لی۔

دورہ آسٹریلیا: شاہینوں کیخلاف کینگروز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کمان سنبھالیں گے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سلیکشن کنسلٹنٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں سابق کرکٹر کامران اکمل، سلمان بٹ اور افتخار انجم کا نام شامل تھا۔

پریس ریلیز کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر حفیظ سمیت پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں