واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں ، جمائمہ


سابق وزیراعظم عمران خان  کی سابق اہلیہ اور معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ میں واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کی گئی یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سوال کرنے والے لوگوں کے تمام شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے بتا دوں کہ میں واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں۔

معصوم فلسطینیوں کو مارنے سے امن قائم نہیں ہو گا ، جمائمہ

انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ میں نے یونیسیف کے لیے 20 سال سے زیادہ عرصے کام کیا ہے اور اس پورے عرصے کے دوران میں نے پوری دنیا میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے مہم کی حمایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں