پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

پاک ایران کشیدگی

ایران سے کشیدگی پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا


اسلام آباد: یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔

یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور سی اے اے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا جبکہ یورپی ایوی ایشن ٹیم آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئی۔ پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ اور برطانیہ کی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن ٹیم کی رپورٹ مثبت آنے پر تمام پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار

واضح رہے کہ جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں کے فضائی آپریشن پر پابندی ہے۔


متعلقہ خبریں