تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ


غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے اپنا گھر بنانا خواب بن کر رہ گیا،ملک بھر میں سیمنٹ،بجری،سریا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی، گیس اور ایل پی جی کے بعد دیگر اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تعمیراتی میٹرئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

سونے کی قیمت میں 3100 روپے اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 23 ہزار ، 600 کا ہو گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد سیمنٹ کی بوری 1350 سے 1400 روپے کی ہوگئی۔

ڈی جی سیمنٹ 1400،میپل 1380،بیسٹ وے 1350 روپے فی بوری جبکہ پائنیرز 1350اورلکی سیمنٹ کی فی بوری 1350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

دوسری جانب بجری 50 روپے اضافے سے 190 روپے فٹ تک جاپہنچی، سریا لوکل 2 لاکھ 45 ہزار روپے ٹن جبکہ برینڈڈ سریا 2 لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 80 روپے فی ٹن بکنے لگا۔


متعلقہ خبریں