بھارتی اداکارہ نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا


نئی دہلی: بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے کو ویب سیریز “ٹرائل بائے فائر” میں اچھی پرفارمنس پر بہترین اداکاری کا او ٹی ٹی ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ان تمام بے گناہ لوگوں کے نام کرتی ہیں جو غزہ اور فلسطین میں جنگ کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنے ایوارڈ کو ان بھارتی کسانوں کے نام بھی کیا جو اب تک بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

راجشری دیش پانڈے نے کہا کہ انہیں امید ہے دنیا میں ہمدردی کرنے والے لوگ آگے بڑھیں گے اور سب کو پیار، مہربانی اور رحم دلی ملے گی جس کی سب کو ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں آدھی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ ان میں 4 ہزار خواتین بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں