نگران پنجاب حکومت نے 86 نابینا افراد کو ملازمتیں فراہم کر دیں۔
نابینا افراد کو لاہور کے مختلف اسکولوں میں ملازمتیں دی جائیں گی،3 ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی نابیناافرادکو 32000 روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تنخواہ کی ادائیگی کا ذمہ دار اسکول کا سربراہ ہو گا،اہلیت کے مطابق نابینا افراد کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ نابینا افراد کو اسکل ایجوکیشن فراہم کی جائے گی۔