ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

fbr

آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کو ایف بی آر ٹیکس حکام نے بتایا کہ ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلا ء اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ملک کی بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے،امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں