محمد عامر اور عماد وسیم قومی ٹیم کیلئے نہیں کھیلنا چاہتے، محمد حفیظ


لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر قومی ٹیم کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرکٹر عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے تھے جس کے بعد میں نے اُنہیں فون بھی کیا اور کہا کہ آپ میرے پلان میں موجود ہیں اور میں چاہتا ہوں آپ قومی ٹیم کے لیے کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نے مجھ سے 2 دن سوچنے کا وقت مانگا اور 2 دن بعد ان کا میسج آیا کہ وہ نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن اگلے 2 روز بعد انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا ہی اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

ڈائریکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ میں نے محمد عامر کو بھی فون کیا تھا اور ان سے بھی درخواست کی کہ وہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو واپس آ جائیں۔ میں نے انہیں ڈومیسٹک میں جانے اور وہاں سے سیلکٹ ہو کر دوبارہ آنے کا مشورہ دیا تھا تاہم انہوں نے بھی انکار کر دیا۔


متعلقہ خبریں