نیئرحسین کو سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی رہنما نیئرحسین بخاری نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری پرویز الہٰی خاندان کی دودھ فیکٹری پر چھاپہ
دوسری جانب نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ آج سندھ کی سینئر لیڈر شپ کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔
کوئٹہ میں یوم تاسیس شہید ذوالفقار بھٹو کے دور میں ہوا تھا اور اب ہو رہا ہے۔
یوم تاسیسں میں تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ شرکت کریں ،اس جلسے کی کامیابی آپ سب کی کامیابی ہے۔
آمدن سے زائد اثاثے ،علی امین گنڈاپور کو ایک اور نیب نوٹس جاری
علاوہ ازیں خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جلسے کی تیاری دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
یہ یوم تاسیس بلوچستان کا نہیں پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا ہے۔
پیپلز پارٹی پہلے بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی تھی اوراب بھی لڑ رہی ہے۔
زرداری نےبلوچستان کے عوام سےمعافی مانگی تھی اور کہاتھاکہ ان کا حق دلوایا جائے گا۔
نیب نے فواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی
ماضی میں پیپلز پارٹی نے تھوڑی سی اکثریت سے بڑے فیصلے کیے ،یوم تاسیس ایک تاریخی دن ہے ، جلسے کو کامیاب بنائیں گے۔