ٹی20ورلڈکپ2024، گوتم گمبھیر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل دیکھنے کے خواہش مند


سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اگلے سال ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل دیکھنے کی خواہش کر دی۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نےکہا کہ کرکٹ کے مقابلے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان اگر میچ ہار جائے تو ہندوستانی مداح خوشی منائیں یا بھارت ہارے تو پاکستانی خوشی سے نہال نظر آئیں۔

آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں ، وہاں پر فارم کرنے کیلئے تیار ہیں ، محمد حفیظ

سوشل میڈیا پر مداحوں کے رویے پر سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ دوسروں کی ناکامی سے اطمینان حاصل کرنے کے بجائے اپنی ٹیم کی کامیابی میں خوشی تلاش کریں،کسی اور کی شکست کا جشن منانا بے معنی ہے۔

انکا کہنا تھا آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ 2024میں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

قومی کرکٹر صہیب مقصود کا سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام

خیال رہے کہ آئندہ سال ٹی20ورلڈکپ 2024 چار سے 30جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکا کسی بھی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں