بہاولنگر: ملزمان کا تعاقب کرتی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق


بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ملزمان کا تعاقب کرنے والی ایلیٹ گورس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

بہاولنگر میں ایلیٹ فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ بہاولنگر کے علاقے روجھانوالی موڑ کے قریب پیش آیا۔

ایلیٹ فورس کی گاڑی ملزمان کے تعاقب کے لیے جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2 جوان موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 3 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مراعات یافتہ طبقہ 25 فیصد ٹیکس دے ملک درست سمیت میں آجائے گا، خواجہ آصف

پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حوالدار کاشف اور اہلکار رضوان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عبداللہ طارق، محمود اور جعفر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں