روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

یوٹیلٹی اسٹورز

گھی ، کوکنگ آئل ، چینی اور پتی کی قیمتیں گر گئیں


ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادو ں پر 41.13فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 23 نومبر کوختم ہونےوالے ہفتہ میں صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 308.90 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ ہفتے 309.09 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 18 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے پھر ملاقات طے پا گئی

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 5.78 فیصد، بناسپتی گھی 1.36فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.31فیصد،کیلا 0.91 فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 0.82 فیصد، انڈے 0.33فیصد، چینی 0.20فیصد اور لپٹن چائے کی قیمت میں 0.17فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

اس کے برعکس لہسن کی قیمت میں 4.61فیصد، پیاز 2.42فیصد، چکن 1.81فیصد، آلو 1.69فیصد ، دال مسور 1.01 فیصد، ایل پی جی 0.76فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.59فیصد، آٹا 0.54فیصد، ماچس 0.52فیصد، دال مونگ 0.52فیصد اور سادہ روٹی کی قیمت 0.47فیصد کااضافہ ہوا۔

دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا

سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.18فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

17733 روپے سے لے کر 22888 روپے ، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے ، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.14 فیصد، 0.10 فیصد، 0.08 فیصد اور 0.02فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کا 2024 میں نیدرلینڈز کا دورہ غیر معینہ مدت کیلئےملتوی

صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی و بیشی کی بنیاد پر کیاجاتا ہے۔


متعلقہ خبریں