بابر اعظم اور سرفراز احمد نے امام الحق کی قوالی نائٹ میں چار چاند لگادیے

بابر اعظم اور سرفراز احمد نے امام الحق کی قوالی نائٹ میں چار چاند لگادیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کی قوالی نائٹ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کی لطف اندوز ہوتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز امام الحق کی قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

امام الحق کے بعد فہیم اشرف کو بھی شادی کیلئے ٹریننگ سیشن سے چھٹی مل گئی

امام الحق کی قوالی نائٹ میں سرفراز احمد، قادر خواجہ اور بابر اعظم اپنے والد سمیت شریک ہوئے۔ سابق کرکٹر وہاب ریاض، اظہر علی، مشتاق احمد، کامران اکمل سمیت عزیز و اقارب نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

اس دوران سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں سرفراز احمد اور بابر اعظم کو ‘میرا پیا گھر آیا’ گانے پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹر امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے پایا ہے جس میں قریبی کرکٹرز شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں