ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان جیت جائے گا، مائیکل وان

pak team

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل وان نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستانی ٹیم جیت جائے گی ۔

نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حالیہ کارکردگی کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل تیاریوں کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی تکنیک سے آسٹریلیا کے آئندہ دورے پر بہت زیادہ رنز بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں