کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے لیکن اگر موقع ملا تو ضرور کھیلیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میری نگاہیں قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ٹی 20 کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے اور اس بارے میں بعد میں سوچوں گا لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کا 2024 میں نیدرلینڈز کا دورہ غیر معینہ مدت کیلئےملتوی
شعیب ملک نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔