انٹربینک میں ڈالر مزید 66 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر (dollar)

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 79 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 13 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونا 900 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 16 ہزار ، 500 کا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 79 پیسے سستا ہو نے کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 287 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 286 روپے 50 پیسےمیں مل رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 18 پیسے کی کمی کے بعد 285 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں