پاکستانی فوج کے سربراہ کابل روانہ ہو گئے

پاکستانی فوجی سربراہ کابل روانہ ہو گئے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کے روز خصوصی دورہ پر پڑوسی ملک افغانستان روانہ ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوصدراشرف غنی نےدورہ کابل کی دعوت دی ہے۔

منگل کو سامنے آنے والے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلیےامریکا اورنیٹو کی کامیابی چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں