سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے

سعودی عرب

سعودی عرب غیرملکی گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین متعارف


پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب میں ہزاروں نئی ملازمتوں کے دروازے کھل گئے۔

سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں سے ملازمتوں کے حوالے سے معاہدے ہو گئے، پندرہ سے بیس ہزار پاکستانیوں کو نوکری ملے گی جبکہ مزید ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے۔

یہ ملازمتیں تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن کے شعبے میں ہوں گی، اس حوالے سے سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات، شہری 30ہزار درہم سے زائد تنخواہیں حاصل کرسکتے ہیں

اس کے علاوہ سعودی کمپنی مہارہ ہیومین ریسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گئے ہیں۔یہ تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

ان کمپنیوں کے ساتھ ریاض میں معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے معاہدوں پر دستخط کئے، پاکستانی افرادی قوت کے سعودی عرب جانے سے ملکی ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں