خاور مانیکا کی سینئر صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو، ہوشربا انکشافات

khawar manika

عمران خان میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے تہلکہ خیز انکشافات


سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی ایک سینئر صحافی سے 2018 میں ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آ گئی۔

سینئر صحافی نے مارچ 2018 میں یہ سوال کیا ’’آپ کی بیگم کی عمران خان سے شادی ہوگئی ہے؟ دل تو دُکھا ہوگا! جس پر انہوں نے کہا کہ گھروں کی عزت رکھنی ہوتی ہے۔ اور ہر گھر سے عزتیں رکھنی ہوتی ہے۔ آپ کو پتہ ہے نہ پردہ پوشی اللہ تعالیٰ کی ذات کو پسند ہے۔

کوئی کام ایسا نہیں اللہ کی ذات کروا رہی ہوتی ہے۔ کوئی کسی کو قتل کر دے بدوں کے ذمہ بد کام لگا دیتا ہے، نیکوں کے ذمہ نیک کا۔

ہر کام مالک کی طرف سے ہورہا ہوتا ہے، کوئی اسے حلال کرکے لے لیتا ہے، کوئی حرام یہ اب جو ہوا ہے نا۔ میرا ایمان ہے ، ہر چیز سامنے ہے۔


متعلقہ خبریں