موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درجہ اول کے سولر پینل کی قیمت 60 سے 65 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی،گزشتہ سال سولر پینل کی قیمت 125روپے فی واٹ تک تھی۔
پی ٹی آئی کو سندھ میں بڑے سیاسی نقصان کا سامنا
دوسری جانب بینکوں نے سولر پینلز کی ایل سی روکنا شروع کردی ہیں ،صدر سولر پینل ایسوسی ایشن ہال روڈ شہاب قریشی کے مطابق گزشتہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں کمی سے گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمت میں 50فیصد تک کمی ہوئی۔
آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں
موجودہ حالات میں سولر کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے بینکوں کی جانب سے ایل سی روکنے سے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
وفاقی حکومت سولر پینلز کی ایل سی کھولنے کے لیے ہدایات جاری کرے۔