آج حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں،ٹریوس ہیڈ


آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ورلڈ کپ2023 جیت لیا، کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی بارآسٹریلیا کے سر پر سج گیا۔ 

بھارت کی امیدوں پانی پھیرنے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا ہے کہ آج میرے لیے حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں، شروع میں تھوڑا سا پریشان تھا لیکن مارنس نے ساتھ دیا۔

ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے

انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بہترین ثابت ہوا ہے۔ جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا وکٹ بہتر ہوتی گئی۔

دریں اثنا آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے رہے، اس بار پہلے بالنگ کی، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان تھا اس لیے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی فائنل میں فیلڈنگ شاندار رہی، ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے،  ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کی، ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنزکا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی شائقین میچ میں خاموش رہے۔


متعلقہ خبریں