غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، اردن


عمان: اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پراہ کیے بغیر انتقاقمی کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود کو بین الاقوامی قوانین سے بالا تر سمجھتا ہے اور غزہ میں اسرائیلی حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

اس سے قبل ایمن صفادی کا کہنا تھا غزہ میں شدید جنگ کی وجہ سے ہونے والی انسانی تباہی کو روکنا ضروری ہے کیونکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ خطے کو کھائی میں لے جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں