فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستان کو شکست


کراچی: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4 گول سے شکست دے دی۔

الفتح اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا گروپ جی کا پہلا میچ پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے تاریخی حیثیت  کا حامل رہا، پاکستان نے پہلی مرتبہ فیفا عالمی کپ کوالیفائرز کا دوسرا راونڈ کھیلا۔

میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر سعودی عرب کی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل تھی، یہ گول کھیل کے چھٹے منٹ میں  سینٹر فاروڈ الشہری نے کیا، سعودی عرب کا دوسرا گول بھی 48 ویں منٹ میں الشہری نے ملنے والی پنالٹی کک پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمادوسیم نے بابراعظم کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

عبدالرحمن غریب نے میچ ختم ہونے سے 2 منٹ پہلے گول کیا اور پھر آخری لمحات میں سعودی ٹیم نے ایک اور گول کر کے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 21 نومبر کو تاجکستان کے خلاف اسلام آباد میں کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں