اسلام آباد پولیس پر فائرنگ، ملزم گرفتار

Islamabad

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکار حملے میں محفوظ رہے، فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ سبزی منڈی میں پولیس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے پولیس اہلکار واقعے میں محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا غزہ میں طبی سہولیات پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم فرار ہو گیا جبکہ دوسرے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔


متعلقہ خبریں